Saraab Online Urdu Novel by Sarah Urooj Second Marriage Based, Social Reforms Based, Rude Caring Hero and Innocent Heroine Based Urdu Novel downloadable in Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو کہ اپنے سے مخلص رشتوں کو دھوکہ دیتی ہے اور دولت اور اپنے بے نام عاشق کے ساتھ جاتی ہے۔۔۔اور بدلے میں دھوکہ ہی پاتی ہے۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنے حال کو چھوڑ کر صرف ایک سراب کے پیچھے بھاگتی ہے ۔۔
یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو صرف یک طرفہ باتوں پر یقین کر کے اپنا ہنستا کھیلتا گھر برباد کر دیتا ہے۔
*******
مام میں یہ شادی کیسے کرسکتا ہوں۔؟
پلیز بیٹا دیکھو تمھاری ماں تمھارے آگے ہاتھ جوڑتی ہے ۔۔
میں اپنی دوست کو زبان دیے چکی ہوں۔۔سب کے سامنے میں نے ہامی بھری ہے۔۔
اگر تم نے اس سے شادی نہ کی تو پھر میں عون سے کہہ دیتی ہوں۔۔
مام۔۔۔۔؟؟اس نے بےبسی سے کہا۔۔۔اور ایک نظر اسٹیج کی جانب نظر دوڑائی جہاں لڑکی دلہن کے لباس میں موجود تھی مگر گھونگھٹ اور جالی کے باعث چہرہ واضح نہیں ہو رہا تھا۔۔۔۔
میں تیار ہوں۔۔
کچھ وقفے کی خاموشی کے بعد وہ بولا۔۔۔۔
وہ جانتا تھا اسکا بھائی اپنی منکوحہ سے محبت کرتا ہے۔۔۔۔وہ آج اپنے بھائی کی وجہ سے اس نکاح کے لئیے تیار ہوا تھا۔۔۔۔۔
اور تھوڑی دیر میں نکاح طے پایا جس میں اس نے اپنے تمام حقوق کسی اور کے نام لکھ دیے۔۔۔
جبکہ دوسری جانب دلہن بنی لڑکی خالی خالی نظروں سے سب دیکھ رہی تھی۔۔۔۔کہ قسمت نے اس کے ساتھ کیسا کھیل کھیلا تھا۔۔۔۔۔۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق