Andhi Mohabbat Online Urdu Novel by Ume Ghani Blind Love Story Based Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
بیا۔۔۔۔کبھی سنا ہے پانچ بچوں کی ماں نے بھاگ کر دوسری شادی کر لی ہو۔۔۔
ہیں یہ تم کیا کہہ رہی ہو۔۔۔؟؟ ایسا تو ہم نے کبھی سنا نہ کبھی دیکھا۔۔۔؟؟ انابیہ شجرت کی بات سن کر حیران ہوئی۔۔۔
ہاں تو بالکل ایسا ہی ہوا۔۔۔ والدین کا اکلوتا خوبصورت اور جوان بیٹا پانچ بچوں کی ماں پر دل ہار بیٹھا۔۔۔
انابیہ نے حیرت سے آنکھیں گھمائیں کیا واقعی سچ میں۔۔۔
اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ عورت نہ تو پڑھی لکھی ہے نہ ہی اتنی حسن کی دیوی کے کوئی اس پر مرمٹے گاؤں کی ایک گنوار ہے۔۔جسے ٹائم تک دیکھنا نہیں آتا۔۔۔
" اومائی گاڈ تو اس بیوقوف لڑکے کو اس عورت میں کیا نظر آیا۔۔۔؟؟"
یہ تو اب اس لڑکے کو ہی معلوم ہو۔۔۔۔ محبت اندھی ہوتی ہے نا۔۔۔شجرت ہنسی
سچ میں واقعی حیرت ہوئی مجھے۔۔۔۔
تو وہ خاتون اب کہاں ہے۔۔؟انابیہ نے مزید پوچھا۔۔۔۔
لوگوں کے گھروں میں کام کر رہی ہیں۔۔۔۔شجرت نے قہقہ لگایا۔۔۔
سچ۔۔۔۔؟؟؟
ہاں بلکل سچ۔۔۔
ایسی عورتوں کا یہی انجام ہوتا ہے اپنی جنت کو لات مارتی ہیں تو نہ گھر کی رہتی ہیں نا گھاٹ کی۔۔۔۔
اور وہ لڑکا وہ اب کہاں ہیں اسے اس حال میں چھوڑ کر۔۔۔؟
اس کے والدین نے اس عورت کو قبول ہی نہیں کیا۔۔۔۔
ہمممم مطلب وہ اب در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔۔؟؟
ہاں مگر وہ لڑکا اب بھی اس سے ملنے آتا ہے اس سے نکاح کر رکھا ہے۔۔۔ مگر اس کے گھر والے اس عورت کو رکھنے پر راضی نہیں ہیں۔۔۔
اوہ ہوو۔۔۔۔انابیہ نے ہنکارا بھرا اور دونوں کینٹین سے باہر آگئیں۔۔۔
مجھے تو اس عورت سے ملنے کو تجسس ہو رہا کہ ایسا بھی کیا تھا اس میں جو وہ لڑکا دل ہار بیٹھا۔۔۔۔انابیہ نے اپنی خواہش ظاہر کی تو شجرت فورا سے بولی کبھی آنا ویکنڈ کر میرے گھر ملواؤں گی تمہیں۔۔۔۔
کیا مطلب تم کیسے ملواؤ گی۔۔۔؟؟
کیونکہ وہ ہمارے گھر ہی کام کرتی ہیں۔۔۔شجرت مسکرائی۔۔۔۔
لو جی۔۔۔۔اب تو میں اسی ویکنڈ پے آرہی۔۔۔
اپنی شبو سے کہنا ضرور آئے۔۔۔انابیہ نے اسے آنکھ دبا کر چھیڑا۔۔۔۔اور اپنا سٹالر ٹھیک کرتی اسے خدا خافظ کہتی وین میں بیٹھ گئی۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔میری شبو۔۔۔؟؟ ویسے نام تو پوچھا ہی نہیں میں نے شبو کا۔۔۔وہ سوچتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔۔۔
کون کون ملنا چاہے گا شبو سے۔۔۔۔۔؟؟
إرسال تعليق
إرسال تعليق